حکیم الامت کا کلام مصطفوی انقلاب کا نصاب ہے: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مزار اقبال پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عمران خان کے لانگ مارچ کے موقع پر ان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سن کر افسوس ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر قائدین زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔ سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے بانی صدر شیخ آصف اقبال صدر نے خرم نواز گنڈاپور کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام ’’سیاسی و معاشی بحران اور اس کا حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سے پندرہ سال کے لیے متفقہ معاشی پلان ترتیب دیا جائے، جس پر بلا چون و چراں عمل یقینی بنایا جائے۔ قومی کونسل میں اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، اہم سیاسی جماعتوں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوں۔ قومی کونسل سیکیورٹی اور معشیت سے متعلق اہم منصوبوں کی نگرانی کرے۔ مزید ...
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صدر پاکستان عوامی تحریک مریدکے چوہدری الیاس گجر کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے برادران محمد عاطف، محمد ساجد، محمد ماجد بیٹے محمد الطاف مدنی، محمد احمد مرسلین، محمد حسن مصطفیٰ اور اہلِ خانہ کے دیگر افراد سے تعزیت کی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندء درجات کے لیے دعا کی۔ مزید ...
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر 14 اگست 2022ء کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی عہدیداروں اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور مرکزی سیکرٹریٹ میں پودے بھی لگائے گئے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے 14 اگست 2022ء پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہمیں عام شہری کے طور پر مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہ آج 14 اگست کے موقع پر جھنڈے اٹھانا اور لگانا پاکستان کے ساتھ وفاداری کی بہت بڑی علامت ہے لیکن بحثیت قوم ہمیں 22 کروڑ عوام کو 14 اگست کے موقع پر ایک درخت لگانا ہو گا۔ مزید ...
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی 75واں جشن آزادی سرسبز پاکستان کے عزم کے ساتھ منائے اور ایک پودا لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کرے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق صدر عوامی تحریک KPK خالد محمود درانی کے انتقال پر پشاور میں ان کی رہائش گاہ جا کر اظہار تعزیت کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے خالد محمود درانی کے بھائیوں ارشد عظیم درانی اور طارق خان درانی سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بخش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’’مہدی برحق‘‘ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2025 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں