سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث عناصر سے ایک ایک گولی چلانے کا حساب لیں گے، ڈاکٹر حسن محی الدین القادری
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کا بہترین حل فوجی آپریشن ہی تھا کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں، پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے جو غیرت ملی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔ بدامنی، ظلم، بربریت، لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھنا ہو گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہوگا۔ موجودہ حکومت چند روز کی مہمان ہے حکومتی امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ مزید ...

