ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا بورے والا کا وزٹ
بورے والا ( چوہدری اصغر علی جاوید) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن بہت بڑی دہشت گردی ہے جس میں ملوث ملزمان کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے، اس حوالہ سے ہم عمران خان کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی رہائش گاہ پر دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تبصرہ