سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت چلانے کے عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں چلائے جانے کے حوالے سے عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ موجودہ حکمران سانحہ کے براہ راست ذمہ دار ہیں، فوجی عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی منظور ہو گا۔ موجودہ حکمرانوں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں، بلدیہ ٹاؤن کراچی سانحہ کے ذمہ داروں کو تختہ دار پر لٹکانے میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینالہ خورد، اوکاڑہ، وہاڑی کے تنظیمی عہدیداروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مزید ...

