شہزاد مسیح اور شمع بی بی کی یاد میں بین المذاہب دعائیہ تقریب، امن کی شمعیں روشن کی گئیں
یو آر آئی پاکستان (URI)، پاکستان عوامی تحریک مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم اور پیس سنٹر لاہور کے تحت سانحہ کوٹ رادھا کشن کے متاثرین شہزاد مسیح اور شمع بی بی کی یاد میں لاہور پریس کلب کے سامنے بین المذاہب دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین کی اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے دعائیہ تقریب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوٹ رادھا کشن میں شہزاد مسیح اور شمع بی بی کے سفاکانہ قتل پر ہر پاکستانی دکھی ہے ہم اس پر تشدد کارروائی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ مزید ...