پتوکی: پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری کا تنظیمی دورہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم مصطفائی نے وفد کے ہمراہ محلہ احمد نگر پتوکی کا تنظیمی دورہ کیا۔ محلہ احمد نگر پہنچنے پر کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اہل محلہ سے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے تحصیلی صدر محمد طیب افضل، تحریک منہاج القرآن کے صدر محمد شفیق بغدادی، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ اور تنویر حسین مصطفوی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہونے محمد ندیم مصطفائی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی وجہ سے عوام الناس میں آئینی حقوق کا شعور بیدار ہوا۔ عوام وی آئی پی کلچر اور کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کا واضح ثبوت ہر پاکستانی کی زبان پرگونوازگو کے نعرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کرپٹ اور استحصالی نظام کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے اور مقاصد کے حصول تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم دھرنا ختم کر کے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، بلکہ 70دن تک اسلام آباد میں جاری دھرنے کو ملک گیر دھرنا تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔ میڈیا پر بعض لفافہ اینکرز کی جانب سے دھرنے کی ڈیل کی باتیں ہو رہی ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا سے کوئی غداری نہیں کرسکتا اور نہ ہی عوامی تحریک کی قیادت کو خریدا جا سکتا ہے۔
اس کامیاب تنظیمی دورہ کے موقع پر محلہ احمد نگر میں عوامی تحریک کا یونٹ تشکیل دیاگیا جس کے مطابق شیخ محمد شاہد صدر عوامی تحریک، ڈاکٹر سہیل انور نائب صدر، عبدالوحید جنرل سیکرٹری، محمد شہباز آرگنائز، محمد اشتیاق فنانس سیکرٹری، عدنان کاشف سیکرٹری سوشل میڈیا، محمد مبین انفارمیشن سیکرٹری اور محمد فیصل کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
تبصرہ