دولتالہ: پاکستان عوامی تحریک کا تنظیمی اجلاس
پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 دولتالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حنیف مصطفوی مرکزی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے شیڈول کے مطابق 20 نومبر کو وطن واپس آئیں گے اور لاہور ایئر پورٹ پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو ہم مسترد کر چکے ہیں، پنجاب پولیس ہمارے شہداء کی قاتل ہے ہم اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پورے پاکستان میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔ اس موقع پر راجہ سلطان نعیم کیانی صدر ضلع راولپنڈی، انار خان گوندل امیر ضلع راولپنڈی، چوہدری جاوید اقبال، قاری منیر حسین قادری، چوہدری محمد اسحاق، قاضی احسان غفور، راجہ ظفر محمود نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ