8 ہزار ارب سود ادا کرنے والا ملک پاؤں پر کیسے کھڑا ہو گا؟: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8 ہزار ارب روپے سالانہ سود کی مد میں ادا کرنے والا ملک روایتی بیان بازی سے کبھی پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر یہ دعویٰ کرنا کہ بجٹ عوام دوست ہے مضحکہ خیز ہے۔ ہزاروں صفحات کی بجٹ دستاویز میں قرضوں اور سود سے نجات کی منصوبہ بندی کا ایک بھی صفحہ شامل نہیں ہے۔ مزید ...

