گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک کا جعلی JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن سے 14 معصوموں کے جنازے اٹھے، ایک سال بعد نام نہاد رپورٹ آنے کے بعدانصاف کا جنازہ اٹھ گیا اور اب ان شا اللہ جلد اس آمرانہ ظلم پر مبنی نظام کا جنازہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قاتل حکمران مسلط ہیں ماڈل ٹاؤن اور ڈسکہ کے سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں دوبارہ شامل کر کے انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ مزید ...

