سپین: پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ق کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر اور افطار پارٹی کا اہتمام
عوامی تحریک کیطرف سے پاکستان میں اتحاد واتفاق کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سپین نے پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ ذیشان کبابش پر منعقد ہونیوالی گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت افطار پارٹی میں شریک ایک ننھی بچی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف سماجی شخصیت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر قانون نوید احمد اندلسی نے سرانجام دئیے۔ مزید ...

