الیکشن کمیشن کے 4 ارکان کی تقرری غیر آئینی ہے، طاہرالقادری
لاہور…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل اور ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز غیرآئینی ہیں ،دونوں ایشوز پر وہ سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اس وقت مسئلہ الیکشن کمیشن کی تحلیل سے زیادہ اس کی تشکیل کا ہے ، چار ممبرز کی تقرری غیر آئینی ہے، انہیں برطرف کیا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اور ارکانِ پارلیمنٹ کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سراسر غیرآئینی اور کھلی دھاندلی ہے،انہیں بھی فوری منجمد کیا جانا چاہیے ۔ مزید ...