بہاولپور میں قرارداد امن دستخطی مہم
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ملک گیر مہم ضرب امن کا فائنل مرحلہ میں قرارداد امن دستخطی مہم جاری ہے، بہاولپور میں یوتھ ونگ کے دستخطی مہم کیمپ کےمناظر۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے 14 جنوری 2017ء کو لاہور میں ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا محمد حسین بنی اسدی سے سابق صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیت کی۔ خرم نواز گنڈا پور نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مرحوم صدر کی عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیرصدارت PATکراچی اور کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 18 جنوری 2017ء کو طارق روڈ پر منعقد ہو۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین قاضی زاہد حسین، نعیم انصاری، ایم جے علی، پروفیسر ظہیر اختر، صفدر قریشی، رائو کامران محمود، اطہر جاوید صدیقی، الیاس مغل، عطاء الرحمان ہاشمی، عدنان رئوف انقلابی، شفقت شیخ، بشیر خان مروت، شاہد ملک، علامہ رانا نفیس، عتیق احمس چشتی، رانی ارشد، ثناء حفیظ نے سمیت کوآرڈینیشن کونسل کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ مزید ...
عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں و کارکنان اور سانحہ ماڈل ٹاون کے وکلاء نے 17 جنوری 2017 ء کو شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور انصاف کے لیے چائنہ چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17 جون 2014ء کو 31 ماہ گزرنے کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت مستغیث جواد حامد، وکلاء عوامی تحریک رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور شکیل ایڈووکیٹ نے کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے 7 سے 10 جنوری 2017ء کو گوجرانوالہ اور جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضرب امن کی دستخطی مہم کے حوالے سے سرگرمیوں میں شرکت کی، کارکنان و عہدیداروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں یوتھ ونگ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور سنٹرل پنجاب یوتھ کے صدر محمد عرفان نے 8 جنوری 2017ء کو عوامی یوتھ ونگ حافظ آباد کے صدر عامر سلطان کے والد محترم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم کا انتقال اسی روز ہوا تھا۔ یوتھ ونگ کے دونوں راہنماوں نے نماز جنازہ کے بعد عامر سلطان سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کرتے ہوئے مرکزی قائدین کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے ضلع جہلم کا دو روزہ تنظیمی وزٹ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل جہلم اور پنڈدادنخان میں یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی۔ دورہ میں جنرل سیکریٹری یوتھ لیگ شمالی پنجاب چوہدری زین جٹ اور ضلعی صدر ڈاکٹر امانت بھی اُنکے ساتھ تھے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے گوجرانوالہ کا وزٹ کیا، جہاں ضرب امن دستخطی مہم مکمل کی۔ دو روزہ وزٹ کے دوران یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے کارکنان نے شہر میں ضربِ امن دستخطی مہم کے لیے لوگوں سے قرارداد امن پر دستخط لیے۔ اس موقع پر منصور قاسم اعوان نے مختلف جگہوں پر لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں قرارداد امن کے حوالے سے اگاہ بھی کیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور سیکرٹری کوارڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے چوہدری پرویزالہی اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی بھانجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عوامی تحریک کے دونوں راہنماء منگل کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ملک گیر ضرب امن دستخطی مہم دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی اور صدر یوتھ ونگ لاہور حاجی فرخ خان نے پی پی 139 اور 158 اور پی پی 160 میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مقامی تنظیمات کے ساتھ ملکر عوامی مقامات جا کرنوجوانون سے ڈاکٹر طاہر القادری کی قرار داد امن پہ دستخط لیے۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں