-
کراچی: ڈاکٹر طاہرالقادری کی مزار قائد حاضری
- 05 دسمبر 2016ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد محمد طاہرالقادری نے اپنے دورہ کراچی کے دوران 5 دسمبر 2016ء کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار قائد پر گدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ احمد مصطفی العربی اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سمیت کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مزید ...
-
کراچی: عوامی تحریک اور منہاج القرآن کا سندھ ورکرز کنونشن
- 05 دسمبر 2016ء
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام سندھ ورکرز کنونشن 5 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ہوا، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہمارے کارکن پیسوں کیلئے نہیں انقلاب کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا کارکن کبھی مایوس نہیں ہوتا بلکہ منزل کے حصول کیلئے ہر وقت تیار اور سرگرداں رہتا ہے۔ اس لیے ہم جب چاہیں جس جگہ چاہیں جلسہ، دھرنا یا کوئی بھی احتجاجی تحریک چلا سکتے ہیں۔ مزید ...
-
نیو ٹی وی کی بندش حق اور سچ کو دبانے کی سازش ہے: عمرریاض عباسی، غلام علی خان، قاضی شفیق
- 05 دسمبر 2016ء
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ترجمان قاضی شفیق نے 5 دسمبر 2016ء کو اسلام آباد میں نیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کیخلاف احتجاج اور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمران سانحہ ماڈل ٹائون میں معصوم لوگوں کے قاتل اور پانامہ لیکس میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ہیں۔ مزید ...
-
عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ ضرب امن سائیکل کاررواں ‘‘ 50 شہروں سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا
- 04 دسمبر 2016ء
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں ملک کے 50 بڑے شہروں سے گزرتا ہوا 4 دسمبر 2016ء کی شام لاہور پہنچ گیا۔ کارروان 20 نومبر کو مزار قائد سے شروع ہوا اور ملک کے مختلف شہروں میں امن، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہوا دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچا۔ کارروان درجنوں پروفیشنل سائیکل سواروں پر مشتمل تھا۔ ضرب امن کارروان کی قیادت عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم کر رہے تھے۔ مزید ...
-
کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس، ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد اور مصروفیات پر بریفنگ
- 01 دسمبر 2016ء
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے راہنماؤں نے یکم دسمبر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جہاں عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 4 دسمبر 2016 بروز اتوار کی صبح 4 بجے کراچی ائرپورٹ پر اتریں گے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو اور تحریک قصاص کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ مزید ...
-
عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ضرب امن وتبدیلی نظام سائیکل کاروان‘‘ 4 دسمبر کو لاہور پہنچے گا
- 02 دسمبر 2016ء
عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ضرب امن وتبدیلی نظام کاروان‘‘ ملک کے 50 بڑے شہروں سے ہوتا ہوا کل 4 دسمبر (اتوار) کو لاہور پہنچے گا، کاروان کا دوپہر 12 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے فقید المثال استقبال کیا جائے گا، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن، مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی، مزدور، طلباء، وکلاء اور کسان رہنما ضرب امن کاروان کا استقبال کریں گے، امن کاروان میں شامل درجنوں سائیکل سواروں نے سبز ہلالی پرچم تھامے ہوں گے، وہ امن، محبت اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور معصوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ مزید ...
-
عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب
- 30 نومبر 2016ء
عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں 30 نومبر 2016 کو منعقد ہوئی جس میں عوامی یوتھ ونگ کے یومِ تاسیس کا کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد بھٹی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سہیل رضا، صدر یوتھ ونگ لاہور حاجی فرخ خان، محمدعمر اعوان، حافظ غلام فرید، عصمت علی، مبین اقبال، اسد مصطفوی، ملک عمران اقبال اور محمد رضاطاہر و دیگر نے شرکت کی۔ مرکزی رہنماؤں نے لاہور تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ یوم تاسیس پر یوتھ ونگ کے رہنماؤں و جملہ کارکنان کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے تعمیر پاکستان کے مشن کا ہر اول دستہ قرار دیا۔ مزید ...
-
ضرب امن کاررواں کا لودھراں میں استقبال
- 29 نومبر 2016ء
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن کاررواں و سائیکل ریلی کا لودھراں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ 28 نومبر 2016ء کو کاررواں جب لودھراں سے گزارا تو عوامی تحریک لودہراں یوسی 49 پل بہشتی پر کارکنان و عہدیداران نے سائیکلسٹ اور یوتھ کے قائدین کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یوتھ منصور قاسم اعوان اور یوتھ ونگ کی مرکزی ٹیم نے عوام کے خیر مقدم کا شکریہ ادا کیا۔ مزید ...
-
ضرب امن کاررواں 29 نومبر کو ملتان پہنچے گا: صدر یوتھ
- 28 نومبر 2016ء
پاکستان عوا می تحریک یوتھ ونگ کا 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے ’’ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں‘‘ 29 نومبر کو ملتان پہنچے گا۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی نے 28 نومبر کو ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امن کاررواں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلامی ممالک اور دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور فروغ امن کے حوالے سے ایک Peace Narrative دیا۔ یوتھ ونگ کا ضرب امن کاررواں اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ مزید ...

