عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن یوتھ کے عہدیداروں و کارکنان پر مشتمل ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل ریلی کا 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے آغاز ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے مزار قائد پر حاضری اور دعا کے بعد اپنے ملک گیر قومی سفر کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خرم نواز گنڈاپور نے عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان دہشت گردوں، رشوت خوروں، ظالموں کا وطن عزیز سے صفایا کرینگے۔ نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی کرپشن سے پاک پرامن پاکستان کی فکر کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مزید ...

