محب وطن قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشیں قبول نہیں: پاکستان عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس 16 اکتوبر 2016 کو صدر سید علی اوسط کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشارت کی گئی۔ ابتدائی فیصلہ جات کے ساتھ 21 اکتوبر کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے PAT کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ ظلم ہے اور آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ عوام کا معاشی قتل ہے اسی طرح شادی ہال دس بجے بند کرنا عوام کیلئے بے حد مشکلات پیدا کردہ مسائل ہیں۔ مزید ...

