شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسلام اور امن کے موضوع پر امریکن مسلم کونسل سے خطاب
امریکن مسلم کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ امریکہ کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دورہ امریکہ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امریکن مسلم کونسل کی دعوت پر خصوصی طور پر مدعو تھے۔ اس سلسلہ میں 27 دسمبر 2009ء کوامریکی ریاست ٹیکساس میں ہوسٹن کے ہلٹن ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مسلم سکالرز کے علاوہ عیسائی، ہندو، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے مذہبی پیشواء بھی موجود تھے۔ مزید ...

