بطور قوم ہم نے فکری و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پہلو تہی کی ہے: ڈاکٹر طاہر القادری کا یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام پیغام
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی سرحدوں پر منڈلاتے خطرات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ بطور قوم ہم نے فکری و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پہلو تہی کی ہے۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے اصولوں کی دھجیاں ہر سو بکھری دکھائی دیتی ہیں اور ہمیں اس زیاں کا احساس بھی نہیں رہا۔ کرپٹ نظام انتخاب وہ دیمک ہے جو وطن عزیز کی فکری و نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا احساس بھی چاٹ رہی ہے۔ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت ہی ملک کا اصل دفاع ہے۔ مزید ...

