تلہ گنگ: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام سوشل میڈیا کیمپ برائے رضاکاران
منہاج القرآن یوتھ لیگ تلہ گنگ کے زیراہتمام 13 اپریل 2014ء کو سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔ ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔ مزید ...

