دولتالہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے دولتالہ میں تمام فورمز کے مشترکہ عزم انقلاب ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن 11 مئی کو نام نہاد انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر تاریخی پرامن احتجاج کیلئے انقلابی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دیں۔ پاکستان کا مقدر جلد بدلنے والا ہے تمام کارکنان 11 مئی سے چلنے والی تحریک کے لئے اپنا آرام حرام کر لیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا پیغام ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، مہنگائی، دہشت گردی، لاقانونیت، بیروزگاری، بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ نے ملک پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اب سبز انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔ مزید ...

