حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ کیوں دبائے بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوصلہ ہارنے والے نہیں، نظام اور حکومت گرانے کیلئے صرف حکمت عملی بدلی ہے۔ انہوں نے ایک موقع پر کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آرام طلب نافرمان قوم من و سلویٰ کھاتی تھی، سری پائے، نہاری اور لسی پر خوش تھی ان کے ہلکے پھلکے انداز گفتگو پر شرکائے کنونشن نے قہقہے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ لندن کے ساؤتھ ہال میں ورکنگ ڈے کے باوجود 2000 سے زائد کارکن اور UK میں مقیم پاکستانی شہری شریک ہوئے۔ حال کھچا کھچ بھر گیا۔ مزید ...

