حکمران، اپوزیشن بھیڑیے ہیں، عوام کو حق چھیننے کا طریقہ بتا رہا ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے، نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے تک یہ نعرہ اسی شدت سے گونجتا رہے گا۔ حکمران بے حس ہوچکے، فیصل آباد میں نوجوان نے بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے اپنا خون بیچا۔ سرکاری ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے کے باوجود یہ نوکریاں غریبوں کو نہیں، ایم این ایز کو ملیں گی، اب ملازمتوں کا کاروبار ہو گا، ہر ایم این اے کو ملازمتیں بیچنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ہمارے گرفتار کارکن رہائی کے بعد گھر جانے کے بجائے انقلاب مارچ کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے سیدھا یہاں پر آئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ بجلی کے بل زیادہ آئے۔ مزید ...