عید الاضحی استحصال زدہ طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مصر سے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔قوم مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرے تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی تکلیف کا احساس اجاگر ہوتا ہے جومعاشرے میں مثبت قدروں کا باعث بنتا ہے۔ مزید ...

