کرپٹ نظام انتخاب سے لڑنا ہو گا، 11 مئی کو دھرنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکن اور ساری قوم 11 مئی کو پرامن دھرنے دے کر اس استحصالی نظام انتخاب کو مسترد کریں گے۔ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جہاں لوگ ووٹ ڈالیں گے وہاں لاکھوں افراد پولنگ سٹیشنوں سے دور رہ کر اور امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اس نظام کو یکسر مسترد کرینگے۔ پاکستان کے تمام شہروں میں دھرنے ہونگے۔ دھرنے کے شرکاء کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکے گیں بلکہ صرف اس کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور قوم کو یہ بتائیں گے کہ کرپٹ نظام سے لڑنا ہو گا 11 مئی کو دھرنا ہو گا۔ مزید ...

