فخرو بھائی کا نظام نہیں چلے گا، جماعت کھڑی ہوتے ہی استحصالی سیاست خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ اب فخرو بھائی کا نظام نہیں چلے گا۔ ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے چند سو خاندانوں کی استحصالی سیاست خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی سیاسی بصیرت اور شبانہ روز محنت نے انہیں قوم کا قائد اعظم بنایا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری وہ مرد حر ہیں جو ملک کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کر کے پوری قوم کے قائد انقلاب کہلائیں گے۔ مزید ...

