پاکستان عوامی تحریک کا مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا اعلان
حکومتی چھتری تلے ڈرگ مافیا و کرپشن مافیا کی لوٹ مار اور ہوشرباء مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 29 دسمبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا۔ 29 دسمبر کو لاہور، 5 جنوری کو راولپنڈی، 12 جنوری کو کراچی اور 19 جنوری کو پشاور میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈرون مار گرائے جائیں۔ کوئی اور نہیں پاکستان کا قومی مفاد اہم ترین ہے، پاکستان ڈرون گرانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ڈھائی کروڑ تک کی سرمایہ کاری کے پیکج کو پارلیمنٹیرینز نے 50 ارب روپے تک یا ان لمیٹڈ کروا لیا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔ مزید ...

