گوجرانوالہ: پاک فوج، سیکیورٹی ادارے اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، ساجد بھٹی کا ریلی سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات اور حامیوں نے ایک سازش کے تحت ایک خاص سوچ اور عقیدے کو اکثریت قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان اولیاء کرام کی کاوش سے بنا تھا اور ان شاء اللہ اولیاء اور صوفیاء کی راہ پر چل کر ہی پرامن بنایا جا سکتا ہے۔ دہشت گرد ایک اور سازش کے تحت عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں۔ پوری قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں اور مل کر اس دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ مزید ...

