ہالینڈ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب
سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے کہا کہ دنیا میں آج تک انسانیت کے حقوق کے لئے جدوجہد ہوتی رہی ہے ہر بار اس جدوجہد کے مقابل سوچ سرمایہ دارانہ ہوتی تھی جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل فرعون اپنے وقت کادولت مند ترین شخص تھا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقابل نمرود،حضرت حسین علیہ السلام کے مقابل یزید اوراللہ کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابل بھی مکہ کے سرمایہ دار سردار ہی تھے۔گویا جب بھی کوئی شخص عوام کے حقوق کی بات کرے گا تو وقت کا سرمایہ دار طبقہ جو علاقائی وسائل پر قابض ہوگا وہ اس آواز کے سامنے دیوار بن جائے گا۔ مزید ...

