شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور.....پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، فون کالزکی ریکارڈنگ موجود ہیں، جو وقت آنے پر ظاہرکی جائے گی۔ لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمے داری کوئی قبول نہیں کررہا، جمہوریت اور آئین کے قتل کی ذمے داری کیسے قبول کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو بیرون ملک فرار کرا دیا ہے۔ مزید ...

