چکوال: ایم ایس ایم کی سانحہ پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی ریلی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ آباد اور دیگر نعرے آویزاں تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فکری حمایت کرنے والے فیصلہ کریں کہ وہ کن کے ساتھ ہیں یا وہ کھل کر دہشت گردوں کا ساتھ دیں یا پھر دہشت گردی کیخلاف اپنا فیصلہ سنانے والے 18 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ مزید ...

