سانحہ ماڈل ٹائون جے آئی ٹی کی رپورٹ کے منتظر ہیں: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
انسداد دہشتگردی عدالت، لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہیں
انصاف مانگنا ورثا کا حق اور انصاف دینا عدلیہ کا فرض ہے: لیگل ترجمان

لاہور (8 مئی 2026) سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں شہدا کے ورثا کے وکیل اور لیگل ترجمان نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم 12سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کے لئے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ انصاف مانگنا ہمارا حق اور انصاف دینا عدلیہ کا فرض ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کا مرکزی کیس انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں زیر سماعت ہے اور کیس سے متعلق مختلف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ منہاج القرآن کی قیادت نے حصول انصاف کے لئے ملک کے چوٹی کے وکلا کی قانونی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، ہم حصول انصاف کی قانونی جدوجہد سے پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف شہدا کے انصاف کی قانونی جدوجہد جاری ہے بلکہ شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال کےلئے ایک دن بھی اپنی دینی،تنظیمی و اخلاقی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔


تبصرہ