پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے عہدیداران کا اعلان
چوہدری قمر عباس دھول صدر، افتخار احمد قریشی کو سینئر نائب صدر، میجر (ر) محمد اقبال چغتائی نائب صدر مقرر
چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئیں، راؤ محمد عارف رضوی سیکرٹری اطلاعات ہونگے
قاضی زاہد حسین اور خرم نواز گنڈاپور کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہور (2 اپریل 2026) پاکستان عوامی تحریک نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط، موثر اور فعال بنانے کے لئے جنوبی پنجاب میں اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ افتخار احمد قریشی ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر اور میجر(ر) محمد اقبال چغتائی کو نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری اور محمد رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ شیخ محمد طاہر سلمان کو آرگنائزر، انجینئر محمد حنیف مصطفوی کو سیکرٹری کوآرڈینیشن، راؤ محمد عارف رضوی کو سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب، غفور حسین مصطفوی کو سیکرٹری سوشل میڈیا، چوہدری اقبال یوسف کو سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی کو سیکرٹری مراکز علم کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کی جانب سے ان تقرریوں کو تنظیمی استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداروں کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کو مزید فعال، منظم اور عوامی سطح پر موثر بنائیں، راہنماؤں نے کہا کہ ان تقرریوں سے نہ صرف تنظیمی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوام تک پاکستان عوامی تحریک کا پیغام زیادہ موثر انداز میں پہنچے گا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کے تحفظ، جمہوری اقدار کے فروغ اور شعور کی بیداری کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


تبصرہ