پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار
خرم نواز گنڈاپور کا شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور (25 مارچ 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے شیری رحمان کی جواں سالہ بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی کامل مغفرت فرمائے۔
پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے شیری رحمان اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں صبرِ جمیل نصیب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


تبصرہ