میاں ریحان مقبول پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر مقرر
راجہ زاہد محمود اور میاں زاہد اسلام نائب صدر،میاں کاشف ڈپٹی
سیکرٹری جنرل مقرر
قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور کی عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور (25 مارچ 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے اہم عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ میاں ریحان مقبول کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، راجہ زاہد محمود اور میاں زاہد اسلام کو نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، میاں کاشف محمود کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نئے عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کو مزید فعال اور منظم بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ نئی تقرریوں سے تنظیمی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر پاکستان عوامی تحریک کا پیغام زیادہ مؤثر انداز میں پہنچے گا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کے تحفظ اور شعور کی بیداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


تبصرہ