کراچی: شیخ الاسلام کی 75ویں سالگرہ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیرِاہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیرِ اہتمام پروقار سیمینار اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود، ممتاز دانشور پروفیسر خیال آفاقی، صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی محمد الیاس مغل سمیت دیگر قائدین اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار میں شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمگیر خدماتِ دین، بین المذاہب ہم آہنگی، قیامِ امن، فروغِ علم اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی و فکری کاوشیں امت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اس موقع پر شیخ الاسلام ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔






تبصرہ