برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں: خرم نواز گنڈاپور
خوشی ہے کہ بنگلہ دیش ووٹ کی طاقت سے استحکام کے راستے پر چل پڑا
نفرت، تشدد، عدم برداشت کے رویے قوموں کے وجود کے لئے زہر قاتل ہوتے ہیں

لاہور (13 فروری 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابات پر اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ بنگلہ دیش ووٹ کی طاقت سے استحکام کے راستے پر چل پڑا۔
نفرت، تشدد، عدم برداشت اور ناانصافیاں قوموں کے وجود کے لئے زہر قاتل ہوتی ہیں، برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق اور شفاف ماحول میسر آیا اور سٹیک ہولڈرز کی طرف سے انتخابی نتائج پر اطمینان بنگلہ دیش کے جمہوری مستقبل کے لئے خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کے داخلی و خارجی امن و استحکام اور عوام کی خوشحالی اور اطمینان و سکون کے ثمرات سے یقینا یہ پورا خطہ بہرہ مند ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک باہم اتحاد و اتفاق کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔


تبصرہ