عوامی تاجر اتحاد کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا
تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے: خرم نواز گنڈاپور
حکومت تاجر برادری کو سہولتیں دے، انرجی کو سستا کرے: شیخ تنویر احمد
حاجی محمد اسحاق چیئرمین، رانا محمد شکیل سینئر وائس چیئرمین، جنید وارثی نے صدر کا حلف اٹھایا
شہزاد احمد خان نے سینئر نائب صدر، محمد راشد چوہدری نے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں

عوامی تاجر اتحاد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری پروقار انداز میں منعقد ہوئی جس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ تنویر احمد اور چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریز شہباز اسلم، ای سی ممبر رانا شعبان، سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس لاہور عدنان خالد بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
خرم نواز گنڈاپورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت تاجر دوست پالیسیاں بنائے، بجلی، گیس، پٹرول سستا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو سماجی خدمت، اخلاقی اقدار کے فروغ اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ تنویر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولتیں دے، انرجی کو سستا کرے، ٹیکسیشن کے نظام کو منصفانہ بنایا جائے۔ اس وقت پاکستان مقابلے کی عالمی مارکیٹ سے باہر جا چکا ہے۔ باہر سے سرمایہ کاری کو لانے سے زیادہ اہم ہے کہ ملک کے اندر سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں کا اعتماد بحال کیا جائے، سینکڑوں چھوٹی بڑی صنعتیں بند اور ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔
حاجی محمد اسحاق نے چیئرمین عوامی تاجر اتحاد، رانا محمد شکیل نے سینئر وائس چیئرمین، جنید وارثی نے مرکزی صدر، شہزاد احمد خان نے سینئر نائب صدر، فاروق انور علوی نائب صدر، ثاقب بھٹی نائب صدر، شہباز حسین بھٹی نائب صدر، ملک محمد آصف نائب صدر، حفیظ الرحمان چوہدری نائب صدر، محمد راشد چوہدری سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر قاشر رفیق سیکرٹری فنانس، عبد الحفیظ چوہدری سیکرٹری اطلاعات، محمد علی بٹ ایڈیشنل سیکرٹری، شبیر احمد نے جوائنٹ سیکرٹری کا حلف اٹھایا۔
نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تاجر اتحاد تاجر برادری کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور ملکی معیشت کی بہتری کےلئے جدوجہد کریں گی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔







تبصرہ