دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی ناقابلِ فراموش ہیں: خرم نواز گنڈاپور

دہشت گردی کے باعث پاکستان نے بے شمار قیمتی جانیں کھوئی ہیں، جن میں 27 دسمبر 2007 کا سانحہ بھی شامل ہے۔ اس روز بین الاقوامی شہرت کی حامل رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ایسا سیاسی خلاء پیدا ہوا جو آج تک پُر نہیں ہو سکا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تاحیات ممبر تھیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ آخری سانس تک احترام اور باہمی عزت کا رشتہ قائم رہا۔ وہ ایک معتدل مزاج، باوقار اور اقدار کی حامل رہنما تھیں۔ ان کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔


تبصرہ