لاہور ڈویژن کے تنظیمی و انتخابی امور پر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کا اہم اجلاس

لاہور (مرکزی سیکرٹریٹ): پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے زیرِ اہتمام لاہور ڈویژن کے تنظیمی و انتخابی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کی۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے اراکین کے علاوہ لاہور ڈویژن کے تمام تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد لاہور ڈویژن کی تنظیم سازی کو مضبوط بنانا اور عہدیداران کے انتخاب کے عمل کو حتمی شکل دینا تھا۔
مشاورت کے بعد متفقہ رائے سے میاں اقبال ساجد کو صدر لاہور ڈویژن جبکہ میاں سرفراز احمد کو جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ان نامزدگیوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب عبدالحمید مصطفوی، فیاض حسیب قادری (کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ٹیم PAT سنٹرل پنجاب)، محمد امین عاقب (ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ٹیم PAT سنٹرل پنجاب) سمیت دیگر سینئر تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء اور سنٹرل پنجاب کے تمام ذمہ داران نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ قائدِ تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وژن کے مطابق لاہور ڈویژن میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔






تبصرہ