تعلیم، روزگار اور کاروبار کے مواقع کم ہو رہے ہیں: عوامی تحریک لاہور
پاکستان کی خوشحالی25 کروڑ عوام کے تحفظ کےلئے ضروری ہے: شفاقت مغل
رمضان المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی روکنے کے اقدامات ابھی کئے جائیں: سردار عمر دراز
لاہور (20جنوری 2025ء) پاکستان عوامی تحریک لاہور کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور شفاقت مغل نے کہاکہ کشتیوں کے ڈوبنے اور پاکستانی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی خبروں پر ہر پاکستانی پریشان ہے۔ تعلیم، روزگار اور کاروبار کے مواقع سکڑ رہے ہیں۔پاکستان کی خوشحالی 25 کروڑ عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہے وگرنہ نوجوان روزگار کے لئے سمندروں میں ڈوبتے رہیں گے۔
مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر درازنے کہاکہ رمضان المبارک قریب ہے ہر سال مصنوعی مہنگائی کر کے روزہ داروں کو لوٹا جاتا ہے۔ یہی وہ دن ہیں جب ذخیرہ اندوز اشیائے خورد و نوش ذخیرہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں حکومت ابھی سے اقدامات کرے تاکہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے ظلم سے بچا جا سکے۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے سینئر نائب صدر ثاقب بھٹی، جنرل سیکرٹری مخدوم گلزار شاہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔
تبصرہ