پاکستان عوامی تحریک نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ دیا: خرم نواز گنڈاپور
مضبوط اور خوشحال پاکستان کےلئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے
لاہور (23 دسمبر 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ مضبوط اور خوشحال پاکستان کےلئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ ریاست کو مقدم جانا۔ 23 دسمبر 2012 کے دن مینار پاکستان پر لاکھوں عوام کے ساتھ اس بات کا عہد کیا گیا تھا کہ سیاست نہیں ریاست بچائو ہم آج بھی اپنے اس عہد پر قائم ہیں۔آئین کی بالادستی سے ریاست مضبوط ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ادارہ جاتی اصلاحات کا ایجنڈہ دیا تھا جس پر آج بھی عمل کر لیا جائے تو پاکستان خوشحال اور مستحکم ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ ریاست آئین کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور میرٹ کے نظام سے مضبوط ہو گی۔ بانی پاکستان نے بھی قیام پاکستان کے بعد قانون کی بالادستی اور اقربا پروری کے خاتمے کی بات کی تھی۔
خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں مضبوط اداروں کے ذریعے ریاست کا نظام چلاتی ہیں۔ پاکستان کو بھی آئین کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا۔ پارلیمنٹ کا ادارہ بھی آئین اور عوامی امنگوں کے مطابق کردار ادا کرے گا تو پاکستان بحرانوں سے باہر نکل آئے گا۔
تبصرہ