پاکستان عوامی تحریک کی پی یو جے کے نو منتخب عہد یداران کو مبارکباد
صدر میاں شاہد ندیم اور جنرل سیکرٹری قاضی طارق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (30 نومبر 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں سینئر صحافی میاں شاہد ندیم کو صدر اور قاضی طارق کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی میاں شاہد ندیم اور قاضی طارق اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیابی پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی میاں شاہد ندیم اور ان کی پوری ٹیم کی محنت، عزم اور قابلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوامی تحریک کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ آزادیٔ صحافت اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور یہ نئی قیادت اس مشن کو مزید آگے بڑھائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین کے تمام عہدیداران اپنی ٹیم کے ہمراہ صحافی برادری کے اتحاد اور ان کے پیشہ ورانہ تحفظ کے لیے مثبت اقدامات کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے نو منتخب نائب صدور عامر سہیل، فاروق جوہری اور خزانجی عدنان لودھی سمیت تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران تعمیری صحافت اور جمہوری قدروں کے فروغ کےلئے کردار ادا کریں گے۔
تبصرہ