پارا چنار میںبے گناہ انسانی جانوں کی ضیاع پر دلی افسوس ہوا: خرم نواز گنڈاپور
دہشتگردی انسانیت کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (22 نومبر2024) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر کیے جانے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے۔ واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ اس بزدلانہ حملے کو ناقابل معافی قرار دیتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف قبائلی علاقے کے عوام کے لیے سانحہ ہے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے حملے ہماری قومی یکجہتی کو کمزور کرنے کی سازش ہیں، جسے ناکام بنانا ہر شہری کا فرض ہے۔ دہشتگردی انسانیت کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں سیکیورٹی کے نظام کو مؤثر بنائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ ان کو صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب ہو۔
تبصرہ