عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات
چیمبر آف کامرس لاہورکے انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی
وفد میں حاجی محمد اسحاق، الطاف رندھاوا، راشد چوہدری، نوید بٹ و دیگر رہنما شامل تھے
لاہور(10 اکتوبر 2024)عوامی تاجر اتحاد کے سینئررہنماؤں نے میاں محمد اسحاق کی قیادت میں پیٹرن چیف پیاف میاں انجم نثار سے ملاقات کی، اس موقع پر میاں طارق نثار بھی موجود تھے، عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے میاں انجم نثار کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔
عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ آپ نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماعی مفادات اور کاروبار کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ میاں انجم نثار گروپ کیلئے عوامی تاجر اتحاد کی حمایت اسی اصول پر مبنی تھی، عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ میاں انجم نثار کی پالیسیاں تاجر دوست ہیں اور وہ انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں قوی اُمید ہے کہ چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے بعد نو منتخب قیادت تجارت و صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تاجر دوست پالیسیوں کی تشکیل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔
عوامی تاجر اتحاد کا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کا ووٹ دینے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ چیمبر کی نو منتخب قیادت تاجر وں وصنعتکاروں کی توقعات پرپورا اُترے گی۔
وفد میں الطاف حسین رندھاوا، راشد چوہدری، نوید بٹ، ثاقب بھٹی، شہزاد خان، رانا منظور حسین، عمران حیدر، جنید وارثی، طارق شیخ، محبوب عالم و دیگر رہنما شامل تھے۔
تبصرہ