جنگ ستمبر کے شہدا ہمارا فخر ہیں: خرم نواز گنڈاپور
دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان اور قوم ایک پیج پر ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (6 ستمبر 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے 6 ستمبر یوم دفاع کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یوم دفاع ہمیں ملکی خود مختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم یاد دلاتا ہے جنگ ستمبر کے شہدا ہمارا فخر ہیں۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا دشمن کا خواب چکنا چور کرنے والے بہادر ثپوتوں کو آج ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 6 ستمبریوم دفاع ہمارے دفاع اور عزم و استقلال کی علامت بن چکا ہے۔ قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کراپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان اور عوام ایک پیج پر ہیں۔ اس دن پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا۔
خرم نواز گنڈاپورنے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اس عزم کا آئینہ دار ہے کہ قوم دفاع وطن کے مقدس فریضے سے ہرگز غافل نہیں ہے، یوم دفاع اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ایک زندہ اور پُرعزم قوم ہیں۔
تبصرہ