سپریم کورٹ کے نظرثانی فیصلے اضطراب ختم ہو گیا مبارک باد دیتے ہیں، خرم نواز گنڈا پور
لاہور (22اگست 2024) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مبارک ثانی کیس میں ا فیصلے پر نظرثانی اور متنازعہ پیراف گراف حذف کرنے سے اضطراب ختم ہو گیا اس پر مبارک باد دیتے ہیں، متنازعہ پیراگراف کو حذف کرنے سے بے چینی کا خاتمہ ہوا، فیصلہ کرنے والا بنچ بھی مبارک باد کا مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا اور سپریم کورٹ ہی مسلہ کے حل کا متعلقہ فورم تھا فیصلہ کے بعد اب کسی کو اعلانیہ یا غیر اعلانیہ اسلامی شعار اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہرزہ سرائی کی جرات نہیں ہوگی۔
تبصرہ