عوام سٹریٹ کرائم سے خوفزدہ ہیں: ثاقب بھٹی
پولیس کو بلٹ پروف آرمڈ گاڑیاں دی جائیں، صدر عوامی تحریک لاہور
اربوں روپیہ فینسی منصوبوں کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر خرچ کیا جائے
لاہور (16 اگست 2024ء) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ثاقب بھٹی نے کہا ہے کہ عوام سٹریٹ کرائم سے خوفزدہ ہیں، کسی کا پرس، کسی کا موبائل، کسی کی گاڑی اور موٹرسائیکل محفوظ نہیں ہے۔ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے پولیس کو جدید اسلحہ، جدید ٹریننگ اور بلٹ پروف آرمڈ گاڑیاں دی جائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربوں، کھربوں روپے فینسی منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خرچ کیا جانا چاہیے۔ موبائل صرف کوئی لگژری آئٹم نہیں ہے۔ موبائل لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے جس سے موبائل، موٹر سائیکل یا گاڑی چھین لی جاتی ہے۔ اس کی دنیااندھیر ہو جاتی ہے لہٰذا سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے پولیس کو بلٹ پروف آرمڈ گاڑیاں دی جائیں تاکہ وہ بے دھڑک جرائم پیشہ عناصر پر ہاتھ ڈال سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز مختلف مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی خبریں بھی ملتی ہیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں ایک خوف اور ایک ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔ پولیس کو مغربی ملکوں کی پولیس کی طرح جدید ساز و سامان سے لیس کیا جائے۔
تبصرہ