خرم نواز گنڈاپور کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام کی پر امن تعلیمات کو عام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
لاہور(3 اگست 2024)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو سٹیٹ آف دی آرٹ یتیم بچوں کے ادارہ آغوش کمپلیکس کے دورہ کی دعوت دی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و علمی خدمات کو سراہا اور کہاکہ ان کا علم مستند ہے اور وہ دن رات اسلام کی پر امن تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔ ہم ان کی دینی مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وفد میں سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود اور نور اللہ صدیقی شامل تھے۔
تبصرہ