خرم نواز گنڈاپور کی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
لاہور (29جولائی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل اور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے پشاور میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے گورنر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ سیاسی و جمہوری ایوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز کریں۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے امن کیلئے قومی و بین الاقوامی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ وہاں عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں عالمی معیار کے تعلیمی ادارے قائم ہوں۔ اعتدال رواداری کے مذہبی جذبات کو فروغ دینے کیلئے ہم منہاج القرآن کی کاوشوں کے معترف ہیں۔
تبصرہ