پشاور: پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کا گرینڈ مشاورتی و تنظیمی اجلاس
اجلاس کے مہمانِ خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک سردار عمر دراز خان نے کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسولِ مقبول سے ہوا۔ میزبان اجلاس آرگنائزر عثمان ہاشم خان کے افتتاحی کلمات سے اجلاس شروع ہوا۔ سردار عمر دراز خان نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔ جس کے بعد صوبہ بھر سے آئے ہوئے عہدیداران کے اظہارِ خیال کے لئے ہاؤس کو اوپن کردیا گیا۔
اوپن ہاؤس سے محترم ولی اکبر خان، محترم سبحان اللہ خان، محترم ڈاکٹر طارق محمود یوسفزئی، محترم عثمان ہاشم خان، محترم بلال احمد خان، محترم ابوعفان، محترم فیض الرحمن خان، محترم ڈاکٹر سید ابومصطفی خان، محترم ایڈووکیٹ صدام حسین صدیقی، محترم جمشید علی خان، محترم شاہد بیگ، محترم احمد صیاب جنیدی، محترم محمد سہیل، محترم محمد نعمان، محترم محمد اکمل، محترم قاری فضل امین سمیت دیگر عہدیداران نے بھی اظہارِ خیال فرمایا۔
اجلاس کے اختتام پر صوبائی صدارت اور صوبائی جنرل سیکرٹری کے لئے رائے شماری کی گئی جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے محترم سبحان اللہ صدر پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا اور ارشد الہی کھوکھر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ دیگر عہدیداران میں محترم عثمان ہاشم خان آرگنائزر، محترم ایڈووکیٹ صدام حسین صدیقی ڈپٹی آرگنائزر، محترم محمد بلال خان سیکرٹری کوآرڈینیشن، محترم فیض الرحمن خان قادری سیکرٹری انفارمیشن، محترم محمد کاشف اعوان سیکرٹری سوشل میڈیا اور محترم ڈاکٹر سید ابومصطفی خان سیکرٹری مراکزالعلم منتخب ہوئے۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درودوسلام پیش کیا، اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی
تبصرہ