مدارس دینیہ کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (23جولائی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمہ اور قیام امن کے لئے سوشل میڈیا کا غلط اور نفرت انگیز استعمال روکنا ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست نشاندہی کی کہ ہزاروں مدارس دینیہ بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہے ہیں۔ انھیں بغیر رجسٹریشن کام کرنے سے روکنا ہو گا مدارس دینیہ کی رجسٹریشن حکومت کی ذمہ داری ہے۔ واضح پالیسی کے باوجود رجسٹریشن کیوں نہیں ہو رہی؟ اور حکومت سیاس اہم مسئلہ پر باز پرس ہونی چاہیئے؟
انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان واحد بورڈ ہے جس کا ہر مدرسہ باقاعدہ رجسڑڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، جب تک مدارس دینیہ ملکی قوانین کے تحت ریگولیٹ نہیں ہوتے اور اور ان کے آمدن کے ذرائع ریکارڈ پر نہیں آتے پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مدارس دینیہ کو رجسٹرڈ ہونا چاہیے رجسٹریشن حاصل نہ کرنے والے بورڈ کا قانونی سٹیٹس ختم کر دینا چاہیے۔
تبصرہ